بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسپُوتنِک نے رپورٹ دی ہے کہ روس کی خفیہ ایجنسی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ یوکرینی عہدیدار ملک چھوڑ کر فرار ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض عہدیدار اپنے خاندانوں اور اثاثوں کو پہلے ہی ـ عملی طور پر ـ بیرون ملک منتقل کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، روس کی خفیہ ایجنسی نے اپنے ذرائع سے معلوم کیا ہے کہ یوکرینی عہدیدار ملک کے یقینی شکست و ریخت کے بعد فرار کی تیاری کر رہے ہیں۔
یوکرینی سفارتکار اچھی طرح جانتے ہیں کہ زیلینسکی کی شرائط پر اس بحران کے خاتمے کا کوئی بھی آپشن موجود نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ